Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Newsflash
 

اردو رسائل و جرائد

Cricket Update

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Urdu rasala Shua

 

 

 

انڈیا کو باہر نکالو

 

انڈیا کو باہر نکالو. یہ تھا وہ نعرہ جو گزشتہ سال مالدیپ کے گلی کوچوں میں بازگشت کرتا رہا اور بالآخر عام انتخابات میں مالدیپ کی ترقی پسند جماعتوں  کے مشترکہ امیدوار محمد معیزو    کی  کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بنا۔

 

 مالدیپ کے نئے صدر نومبر کے مہینے میں اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔مالدیپ کے حالیہ انتخابات میں ملک کی خارجہ پالیسی عوامی سطح پر مو ضوع بحث رہی  ہے ۔

اس میں شک نہیں کہ انڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ جو بھی ہورہا ہے اس سے خطے میں موجود مسلمانوں کو تشویش ہے۔  مالدیپ  کے کے مسلمانوں پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے اور وہ اس سے لا تعلق نہیں رہ سکتے۔  مالدیپ ایک سُنّی مسلم اکثریتی ملک ہے۔ گمان غالب ہے کہ  ’انڈیا آؤٹ‘ مہم  یعنی بھارت کے فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ بھی اسی لئے زور   پکڑ رہا ہے ۔

'انڈیا آؤٹ' تحریک  نے بحر حال  بھارت نواز حکومت کو ووٹ کے ذریعہ نکال دیا ہے اور آج  ایک ہزار سے زیادہ جزیروں پر مشتمل اس ملک میں  بھارت سے مخالفت عروج پر ہے ۔

حالیہ برسوں میں معیزو اس تحریک کے روح رواں  رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ’مالدیپ میں انڈیا کی موجودگی بس اب ختم ہونی چاہیے‘۔

 

   

 

 

 مالدیپ  میں  اکثریت  کا مطالبہ  ہے کہ انڈیا کے فوجی اہلکار اور ساز و سامان  کو فوری طور  پر مالدیپ  سے نکال دیا جائے۔ یہ مہم سنہ 2018 میں شروع ہوئی تھی۔ اس وقت مالدیپ نے انڈیا سے کہا تھا کہ وہ اپنے دو ہیلی کاپٹر اور ایک ڈورنیئر طیارہ وہاں سے لے جائے۔ یہ ہیلی کاپٹر اور طیارہ انڈیا نے مالدیپ میں امدادی کارروائیوں کے لیے رکھے ہوئے تھے۔

 

مالدیپ نے کہا تھا کہ اگر انڈیا نے یہ تحفے میں دیے ہیں تو ان میں پائلٹ مالدیپ کے ہونے چاہییں، نہ کہ انڈیا کے۔ بعد ازاں یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ لوگوں نے اس کے بارے میں سڑکوں پر احتجاج شروع کر دیا۔

مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو، جنھیں چین نواز سمجھا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بحر ہند کے پڑوسی کی سکیورٹی فورسز کو ملک سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔

الیکشن میں کامیابی کے بعد بی بی بی سی کو انٹرویو میں انہوںنے کہا:

"ہمارےہاں غیر ملکی فوجی موجود ہیں اور ان کا تعلق انڈیا سے ہے۔ ہم اپنی سرزمین  پر کسی غیرملکی فوج کی موجودگی نہیں چاہتے۔ مالی کے عوام نہیں چاہتے کہ کوئی غیرملکی فوج یہان موجود ہو۔   اور میرا پنے عوام سے یہی وعدہ تھا اور ہم اسی مسئلہ کا حل چاہتے ہیں "

انڈیا کا مالدیپ کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے اس لئے یہ پیشرفت بھارت کے لئے باعث تشویش ہے۔ انڈیا کی کوشش ہے کہ وہ بحر ہند میں، جو انڈیا اور باقی دنیا کے لیے سٹریٹجک  اہمیت کا حامل خطہ ہے، چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کر سکے لیکن کئی ماہرین کا خیال ہے کہ معیزو کا انتخاب انڈیا کے لیے دھچکہ ہے۔محمد معیزو کو پروگریسو پارٹی آف مالدیپ (پی پی ایم) کی قیادت والے اتحاد کی حمایت حاصل تھی جنھیں چین کے ساتھ قریبی تعلقات کے لیے جانا جاتا ہے۔

معیزو اپنی انتخابی مہم کے دوران محمد صالح کی  حکومت پر الزام لگاتے رہے کہ ملک کے پالیسی فیصلوں میں انڈیا کی مداخلت کی وجہ سے ’مالدیپ کی خودمختاری اور آزادی‘ کو نقصان پہنچا۔

 

 Post dated October 26, 2023

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

ایک اور نکبہ، گردن اور تلوار کا مکالمہ

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768