Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Newsflash
 

اردو رسائل و جرائد

Cricket Update

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Urdu rasala Shua

اردوکتابیں PDF

 

اردو کتابیں فری ڈاؤن لوڈ

اردو کی بہترین کتابیں

 

اردو کتابوں کی فہرست

اسلامی تاریخ کی کتابیں

 

اسلامی کتابوں کے نام

 

 

’فواد چوہدری کی گرفتاری کی خبر سنی تو بے اختیار ہاتھ کانپنا شروع ہو گئے۔۔۔‘

پنجاب کے شہر لاہور میں گذشتہ دنوں  تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے انھیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

تھانہ کوہسار میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں فواد چوہدری پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے ’اپنی تقریر کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران اور ان کے خاندانوں کو ڈرایا اور دھمکایا ہے‘ اور ’انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

 

 

اداروں کو بغاوت پر اُکسانے سے متعلق دفعات شامل کرتے ہوئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سمیت کمیشن کے دیگر اہلکاروں میں خوف پیدا کیا ہے اور ملک میں بدامنی پھیلائی

ہیومن رائٹ کمیشن (ایچ آر سی پی) نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر بیان میں کہا ہے کہ بغاوت کے نوآبادیاتی قانون کو حکومتیں سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔

ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تحریک انصاف کے بڑے ناموں میں سے ایک کی گرفتاری پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں بعض صارفین اس کی مذمت کر رہے ہیں تو وہیں کچھ کا سوال ہے کہ ’سیاسی انتقام‘ کا یہ سلسلہ کب تھمے گا۔

 

ملین ڈالر سوال: پاکستانی صارفین انٹرنیٹ پر پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟

وفاقی وزرا نے دعوے کی مذمت کی ہے کہ یہ سیاسی گرفتاری ہے۔ جیسے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے حکام پر دھمکیاں دی تھیں۔

 

   

 

 

فواد کی گرفتاری پر شور مچایا تو 40 منٹ بعد ایف آئی آر سامنے آئی

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ وہ گرفتاری سے قبل فواد چوہدری سے فون پر رابطے میں تھیں۔ ان کے مطابق فواد نے انھیں بتایا کہ ’ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے کچھ لوگ آ رہے ہیں اور وہ زمان پارک جا رہے ہیں۔

 

’فواد چوہدری کی گرفتاری کی خبر سنی تو بے اختیار ہاتھ کانپنا شروع ہو گئے۔۔۔‘

جب حبا فواد نے اپنے شوہر اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گرفتاری کی خبر سنی تو بقول ان کے ’بے اختیار میرے ہاتھ کانپنا شروع ہو گئے۔

 

فواد کی اہلیہ کے مطابق وہ اپنی دو بچیوں کو سکول کے لیے تیار کر رہی تھیں اور ان کے ناشتے کے لیے کچن میں مصروف ہو گئیں۔ ’فواد نے فون پر بتایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، اب سب ٹھیک ہے، تھوڑی دیر بعد میں آپ کو فون کرتا ہوں۔

حبا کے مطابق جب 15 منٹ تک کوئی فون اور پیغام نہیں آیا تو انھوں نے فواد کے فون پر کال کی اور فون بند تھا۔ انھیں شک پڑ گیا کہ کچھ گڑ بڑ ہے کیونکہ ’فواد کا نمبر اس طرح بند نہیں ہوتا۔

حبا کہتی ہیں کہ کچھ دیر بعد ڈرائیور نے انھیں فون پر اطلاع دی کہ ’14 سے 15 لوگ آئے تھے اور وہ فواد صاحب کو گیراج میں ویگو میں ڈال کر لے گئے۔‘ حبا کہتی ہیں کہ وہ اکیلی تھیں اور ان کے سامنے ساڑھے پانچ اور چار برس کی دو بچیاں سکول کے لیے تیار کھڑی تھیں اور جب ان بچیوں نے اپنے والد کی گرفتاری کی خبر سنی تو ان کے ’ہوش اُڑ گئے، میرے ہاتھ کانپنا شروع ہو گئے

فواد چوہدری کی اہلیہ کے مطابق انھیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کریں۔ ’میں اس وقت کسی سے بات نہیں کر سکتی تھی۔ اس کے بعد میں نے اپنی والدہ کو فون کیا اور پھر میڈیا والوں کو ہم نے اس بارے میں بتایا۔

حبا فواد کے مطابق ’ہم نے شور شرابہ کرنا شروع کیا تو پھر 40 منٹ بعد ایک ایف آئی آر سامنے آ گئی اور فواد کی گرفتاری کے بارے میں ہمیں بتایا

حبا کے خیال میں اگر وہ ’یہ شور نہ مچاتے اور واویلا نہ کرتے تو شاید انھوں نے یہ بھی نہیں بتانا تھا کہ فواد کہاں پرہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’میں کل کے دن اپنے خاوند کے ساتھ رہی مگر اب انھیں کچھ معلوم نہیں کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔

 

 Post dated January 29, 2023

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

 

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768